ترش رو

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بدمزاج، بدخو، چڑچڑا، ناراض۔ "نیک ہونے کے لیے ترش رو ہونا لابدی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، مضامین فلک پیما، ٦٤٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ترش' کے ساتھ فارسی مصدر 'روئیدن' سے مشتق صیغہ امر 'رو' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٦٣٩ء میں "غواصی، طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بدمزاج، بدخو، چڑچڑا، ناراض۔ "نیک ہونے کے لیے ترش رو ہونا لابدی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، مضامین فلک پیما، ٦٤٠ )